پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

2004 میں بد روحوں نے خودکشی کا سوچنے پر مجبور کردیا تھا ، انگلش فاسٹ باؤلر ہارمیسن

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لندن(آن لائن) سابق انگلش فاسٹ بولر اسٹیو ہارمیسن نے انکشاف کیا کہ 2004 میں بد روحوں نے خودکشی کا سوچنے پر مجبور کردیا تھا، جس پر مجھے ماہرنفسیات سے رابطہ کرنا پڑا۔اسٹیو ہارمیسن اپنے کیریئر کے عروج پر ڈپریشن کا شکار رہے تھے، انھوں نے یہ باتیں مقامی اخبار میں چھپنے والی اپنی آپ بیتی میں بیان کیں، جس کا عنوان تیز بدروحیں ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اس وقت مجھے دنیا کا بہترین بولر خیال کیا جا رہا تھا،

آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے مجھے آل ٹائم ٹاپ 50 بولرز میں شامل کیا تھا، اسٹیو ہارمیسن کے ساتھی پلیئرز مارکوس ٹریسکوتھک اور اینڈریو فلنٹوف کو بھی اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا۔اسٹیو ہارمیسن نے بتایا کہ 2004 کی ٹیسٹ رینکنگ میں میری ٹاپ پوزیشن تھی لیکن دوسری جانب میں اپنی کامیابی کا جشن منانے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ ہماری ٹیم اس سیزن میں تمام 7 ٹیسٹ جیتی تھی لیکن میں روشنیوں کے بجائے خود کو تاریکیوں میں جاتا محسوس کررہا تھا، بدروحیں مجھے سفر میں پریشان نہیں کرتی بلکہ وہ میرے گھر پر آتی تھیں، میں نے اس بابت انگلش ٹیم ڈاکٹر پیٹر گریگوری سے بات کی اور ماہر نفسیات سے بھی رابطہ کیا تھا، انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کبھی میں نے خود کو نقصان پہنچانے کا سوچا جس پر میرا جواب تھا کہ شاید ایسا ہوا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…