جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی فائنل کی ٹکٹس 15 گنا زائد قیمت پر فروخت

datetime 17  جون‬‮  2017 |

اوول (آن لائن)پاکستان اور بھارت کا فائنل ٹاکرا کل دی اوول میں ہوگا، دنیا بھر کے فینز کی نظر یں اس اہم میچ پر ہیں اور ٹکٹس کا حال یہ ہے کہ 15 گنا زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔پاکستانی اور بھارتی فینز اگر انگلینڈ میں موجود ہیں، تو کون ہوگا جو اسٹیڈیم جاکر میچ نہیں دیکھنا چاہے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس پرائس اب آسمانوں پر ہے ۔چیمپئنزٹرافی کے فائنل کی ٹکٹس یوں تو کئی ماہ پہلے ہی سولڈ آوٹ ہوگئی

تھی لیکن اس وقت کسی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ پاک بھارت فائنل ڈیسائیڈ ہونے کے بعد 140 پاونڈز کے ٹکٹس کی قیمت 1000 سے دو ہزار پاونڈ ز تک ہوجائے گی۔حال اب یہ ہے کہ جس نے 140 پاونڈز کے دو ٹکٹس لئے تھے، وہ 1100 پاونڈز میں لوگ ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں یعنی قیمتیں 15 گنا بڑھ چکی ہیں۔لیکن ایک مسئلہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ 6000 ٹکٹس جو آن لائن آئی سی سی نے فروخت کئے، ان کی نئی قیمتوں میں ری سیل ان ٹکٹس کو کینسل کرسکتی ہے، کیوں کہ یہ پریکٹس غیر قانونی ہے ۔کرکٹ فینز کو اس وقت پیسوں کی کوئی پروا نہیں، انگلینڈ میں موجود شائقین کرکٹ کو اگر کسی بات سے دلچسپی ہے تو وہ صرف یہ کہ کسی بھی طرح کسی بھی قیمت پر ٹکٹ مل جائے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…