پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

فخر کو کرکٹ کھیلنے پر باپ اور بڑے بھائیوں سے بڑی مار پڑتی تھی ٗعارف زمان

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لندن(این این آئی) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کے بھائی عارف زمان نے کہاہے کہ فخر کو کرکٹ کھیلنے پر باپ اور بڑے بھائیوں سے بڑی مار پرتی تھی ۔ ایک انٹرویو میں فخر زمان کے بھائی عارف زمان نے بتایا کہ فخر کو کرکٹ کھیلنے پر باپ اور بڑے بھائیوں سے بڑی مار پڑتی تھی تاہم وہ پھر بھی چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتے تھے۔فخر سے آٹھ سال بڑے بھائی عارف نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو فخر ان

کے پیچھے پیچھے میدان میں آ جاتے تھے۔عارف نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوست فخر کی سفارش کرتے تھے کہ انھیں ضرور کھیلایا جائے اور بعض اوقات وہ تنِ تنہا ہی میچ جتوا دیتے تھے۔انھوں نے اپنے اولین فرسٹ کلاس میچ میں ملتان کے خلاف دونوں اننگز میں 79اور 83 رنز بنا ڈالے تاہم پھر انھوں نے کراچی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔سکول سے فارغ تحصیل ہو کر فخر پاکستان نیوی میں سیلر کی حیثیت سے بھرتی ہو گئے لیکن کرکٹ کے شوق نے انھیں وہاں بھی چین نہ لینے دیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل دیکھنے کے لیے مردان کے قریب ان کے گاؤں کیتلان بازار میں گاؤں والوں نے مل کر میچ دیکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیاانھوں نے کہا کہ پورا گاؤں دعاگو ہے کہ فخر سمیت پاکستان کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور میچ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں۔انہوں نے کہاکہ فخر فائنل میں بھی اپنی جارحانہ بیٹنگ کی کوشش کریں گے اور پاکستانی ٹیم ٹرافی لے کر ہی وطن واپس جائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…