اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور انگلینڈ 25 سال بعد ناک آؤٹ میچ میں مدِمقابل آئے،1992ء میں ہونیوالے آخری میچ میں کیا ہواتھا؟جانیئے

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ 25 سال بعد ناک آؤٹ میچ میں مدِمقابل آئے۔انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو میزبان انگلینڈاورپاکستان25سال بعدناک آؤٹ میچ میں مدمقابل آئے25 سال پہلے کاآئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کامقابلہ ہواتھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 25 سال بعد کسی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔

25مارچ، 1992 کو میلبرن کے تاریخی میدان میں میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔ کپتان عمران خان نے سب سے زیادہ 72 رنز بنائے تھے۔اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 50 ویں اوور میں 227 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ نیل فیئر برادر نے 62 رن ضرور بنائے، لیکن وسیم اکرم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم بے بس ہو گئی۔اس فائنل میں وسیم اکرم کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا تھاپاکستان نے 22 رنز کی فتح کے ساتھ ورلڈ کپ جیت کر اپنے کپتان عمران خان کو شاندار الوداعی تحفہ دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کیگروپ مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کی اننگز صرف 74 رنز پر سمیٹ دی تھی لیکن بارش کی وجہ سے اس مقابلے کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اگر وہ میچ مکمل ہو جاتا تو شاید پاکستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوجاتا۔آئی سی چیمپئنز ٹرافی کے 2017ء میں ہونیوالے فائنل میں صورتحال تھوڑی مختلف رہی اور پاکستان نے باآسانی انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔دوسری طرف حسن علی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں جونی بیئرسٹو اور کپتان این مورگن کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا،

اس کے ساتھ ہی حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے کا سعید اجمل کا 8 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اجمل نے 2009ء میں منعقدہ ایونٹ میں 8 وکٹیں لی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…