جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پہلا سیمی فائنل،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیار،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلی فہیم اشرف کی جگہ کس کو کھلایاجائیگا؟جانیئے

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈ ف (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلے کا آغاز بدھ سے ہو گا پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چمپئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 پر شروع ہونگے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے

اور چار ٹیموں میزبان انگلینڈ، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، عالمی چمپئن آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ میچز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایونٹ میں سیمی فائنل مرحلے کا آغاز بدھ سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں آج میزبان انگلینڈ کو پاکستان کے چیلنج کا سامنا ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن بھارت کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل پاکستان نے اپنے گروپ بی میں3میچ کھیلے2میچ جیتے اورایک میچ ہاراپاکستان نے 4پوائنٹس اوراسکارن ریٹ-0.680ہے۔انگلینڈنے اپنے گروپ اے میں3میچ کھیلے اورتینوں میچ جیتے۔انگلینڈکے6پوائنٹس ہے اوراسکارن ریٹ1.045ہے۔جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر1974ء سے لے کر 2016ء تک 81میچ کھیلے گئے جن میں سے30میچ پاکستان نے ،49میچ انگلینڈنے جیتے اور2میچ غیرفیصلہ کن رہے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 37.97 اور انگلینڈ کی کامیابی کاتناسب62.02فیصدہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی جاسکتی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ میدان میں اترنے والے پاکستانی متوقع گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ اظہرعلی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفرازاحمد(کپتان، وکٹ کیپر) عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان/فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…