جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سری لنکاسے شکست،کوہلی کھیل کے دوران کیا شرمناک کام کرتا رہا؟میچ سے قبل کس مطلوب شخص سے ملاقات کی؟معروف شخصیت کے انکشافات نے بھارت میں ہنگامہ برپاکردیا

datetime 9  جون‬‮  2017 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو سر ی لنکا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی پرانڈین عوام اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیاہے ۔پہلے ویرات کوہلی پرتنقید ہوئی کہ انہوں نے ایک خاتون سپورٹس رپورٹرکے ساتھ سیلفی بنوائی جس کی وجہ بھار ت کوشکست کاسامناکرناپڑاہے جبکہ اب بالی ووڈ کےکامیڈین کمال آرخان نے بھی ویرات کوہلی کی کلاس لی ہے

اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کیاہے ۔بالی ووڈکامیڈین نے کہاہے کہ دوران کھیل میرے حساب سے کوہلی کھیلتاکم،سوچتابھی کم اورگالیاں زیادہ دیتاہے اوراس طرح وہ زندگی بھرٹرافی نہیں جیت سکتا۔ کمال آرخان نے ویرات کوہلی کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں  رائل چیلنجر ز بنگلو ر کے مالک وجے مالیا کے ساتھ ملاقاتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”بھائی کوہلی،اگر تو فراڈ اور مطلوب وجے مالیا کے ساتھ پارٹی کرو گے تواس کایہی نتیجہ تو یہی ہونا ہے،غریبوں کی ہائے تو جیتنے نہیں د ے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی بورڈپر یہ ثابت ہوگیا کہ بی سی سی آئی کی تشکیل کردہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت سکتی اوریہ ٹیم فائنل سے پہلے سیمی فائنل میں ہارجائے گی ۔واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے ہاتھوں ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور چاروں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔گروپ بی میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد بھارت سمیت ان تینوں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے تھے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود تھا۔ لیکن کل سری لنکا کی بھارت کے خلاف غیریقینی فتح کی بدولت چاروں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس گئے ہیں

اور اب یہ چاروں ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔گروپ بی کے اگلے دونوں میچز اب کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور بقیہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کی حقدار قرار پائیں گی اور اس لحاظ سے ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار پانے والی بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کوئی ایک ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے باہر جائے گی۔پاکستان کو ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی کیلئے ہر حال میں سری لنکا کو شکست دینا ہو گی۔گروپ بی میں اگلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سوموار کو کھیلا جائے گا جبکہ اتوار کو جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…