اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی لیجنڈ بلے باز سنجے منجریکر نے پاکستان کو کیا مشورہ دیدیا ؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت بڑھ جائے گی

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پی سی بی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے کیونکہ پاکستان ٹیم کا موجودہ حال دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں سنجے منجریکر نے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچز میں انہیں بالکل مزا نہیں آرہا

کیونکہ یہ میچ بہت ون سائڈڈ ہو رہے ہیں ٗ دونوں ٹیموں میں بہت زیادہ فرق آگیا ہے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ٹیم بہت ہی مضبوط ہوتی تھی تاہم اب وہ بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد پاکستان ہی میری فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ میں نے اس ٹیم کے عروج کا زمانہ دیکھا ہوا ہے لیکن اب فیلڈ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے پی سی بی حکام سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا جن چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں ان پر توجہ دیں، بین الاقوامی میچز کم ملنا یا غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان نہ آنا کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم جو چیز کنٹرول کی جا سکتی ہے وہ کھلاڑیوں کی جسمانی صحت ہے۔ بھارتی کرکٹ سے آپ یہ چیز سیکھ سکتے ہیں کہ خود کو فٹ کس طرح رکھنا ہے کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور خود کو فٹ رکھ کر آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…