پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے کیخلاف بدترین باؤلنگ، وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگ لی

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آئی این پی) پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں بدترین کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی بلے باز نے وہاب کی خوب درگت بنائی اور جب وہ انجری کے سبب اوور ادھوار چھوڑ کر میدان سے باہر گئے تو 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر ایونٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے بالر بن چکے تھے

۔79 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کے سبب اپنے کوٹے کے اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے اور انجری کے سبب بیٹنگ کیلئے بھی نہ آ سکے۔بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹخنے کی انجری سنگین نوعیت کی ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔انہوں نے اپنی کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا۔31 سالہ وہاب نے کہا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئی۔ میرا دل بھی ٹوٹ چکا ہے۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم اور خصوصا وہاب ریاض کی کارکردگی کو سابق کھلاڑیوں نے انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی فاسٹ بالر کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پاکستانی بالنگ اٹیک کے سب سے اہم رکن رہے لیکن اہم موقع پر ان کی بدترین کارکردگی سے بہت مایوس کن ہے۔ پاکستان کو اب چیمپیئنز ٹرافی میں پیش قدمی جاری رکھنے کیلئے آج عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو شکست دینا ہو گی بصورت دیگر وہ ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے۔پاکستان نے انجری کا شکار وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…