پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

دنیائے ریسلنگ کو خیر آباد کہنے کے بعد انڈرٹیکر اب کس حال میں ہیں؟ منظر عام پر آنیوالی نئی تصاویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے ریسلنگ میں کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے انڈر ٹیکر سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ اب دوبارہ کبھی بھی رنگ میں نـظر نہیں آسکیں گے ۔ ریسل مینیا 33کے میچ میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈر ٹیکر اپنا کوٹ، دستانہ اور ہیٹ رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد ان سے متعلق کہا جانے لگا کہ انہوں نے

دنیائے ریسلنگ کو خیر آباد کہہ دیا ہے تاہم ان کی طرف سے دنیائے ریسلنگ کو خیر آباد کہنے کے حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ اب خبر یہ ہے کہ ان دنوں انـڈر ٹیکر کی چند ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن کے بعد تمام خدشات دور ہو گئے ہیں اور ان کے دوبارہ رنگ میں آنے کی تمام خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔ ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈر ٹیکر اب دوبارہ کبھی بھی رنگ میں اپنے جوہر نہیں دکھا سکیں گے۔ انـڈر ٹیکر ان دنوں کولہوں کی سرجری کے عمل سے گزر رہے ہیں اور بیساکھی کے سہارے چل پھر رہے ہیں۔ ان کی اپنی اہلیہ اور ہسپتال کے عملے کے ہمراہ تصاویر منـظرعام پر آئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ریسل مینیا 33 میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے اس سرجری کو التواءمیں ڈال دیا تھا تاہم اب وہ اس کے لیے کئی مراحل سے گزریں گے۔انڈر ٹیکر 27 سال تک ریسلنگ کی دنیا میں سرگرم رہے جبکہ ریسل مینیا کے پچیس سالہ ریکارڈ میں انہوں نے 23 بار فتوحات سمیٹیں تاہم بظاہر ان کے کیرئیر کا اختتام شکست کے ساتھ ہوا۔

 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…