اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے میںبھی کوئی مسئلہ نہیں مگر پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں جس کے باعث ایسا نہیں کر سکتے، آئی پی ایل کے چیئرمین نے نئی پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی خدشات کا رونا رو دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ سیریز
کیلئے نئی شرط سامنے آگئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے ایجنسٹن کرکٹ گرائونڈ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال خراب ہے جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان دو طرف سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو پا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے دنیا کی کسی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا لہٰذا وہ پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنائے تاکہ دنیا کی تمام ٹیمیں وہاں کا دورہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں تاہم سکیورٹی صورتحال کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے کیونکہ بھارت آئی سی سی سے کئے وعدوں کا اپنے آپ کا پابند سمجھتا ہے۔