پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

حسن علی کا کیا معاملہ تھا؟جنید خان کی جگہ وہاب ریاض کو کیوں کھلایا؟ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 5  جون‬‮  2017 |

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)برمنگھم میں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھربھی صفائیاں پیش کرنےکےلئے میدان میں آگئے ہیں جبکہ کپتان سرفرازاحمد نے کہاہے کہ آئند ہ میچوں میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق مکی آرتھرکے مطابق بھارت کے خلاف وہاب ریاض کواس لئے کھیلایاگیاکیونکہ حسن علی اورجنیدخان کی بائولنگ کامعیارایک جیساہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ کےلئے بنائے گئے پلان پرعمل نہ کرنے سے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کوشکست ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم نے ہرشعبے میں بہترین کھیل کامظاہرہ کیا،انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بتایاکہ بھارت کے خلاف میچ سے ہمیں اندازہ ہواکہ ہم ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں لیکن کم بیک کی کوشش کرینگے ،انہوںنے کہاکہ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بڑی غلطیاں کیں کئی اہم کیچ بھی ڈراپ کئے جبکہ بیٹنگ لائن بھی فلاپ رہی ،جس کی وجہ سے بھارت کواس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ۔واضح رہے کہ بھارت کےخلاف وہا ب ریاض نے صرف 30گیندوں پر87رنزدیئے لیکن کوئی کھلاڑی بھی آوٹ نہ کرسکے اوریہ ان کابھارت کے خلاف بائولنگ کاایک بدترین ریکارڈبھی بن گیاہے جبکہ دوسری طرف میڈیااورسوشل میڈیاپربی سی پی پران کومیچ میں کھیلانے پرشدیدتنقید کی جارہی ہے ۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو124رنزسے شکست دے دی،پاکستان کیلئے بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے باعث دومرتبہ ٹارگٹ تبدیل کرناپڑا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کوپہلی مرتبہ48اووروں میں324رنزہدف ملاتاہم پاکستانی اننگزکے دوران بارش ہونے پریہ ہدف تبدیل کرکے41اووروں میں289رنزکردیاگیا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…