ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

بھارت کیخلاف اہم ترین میچ میں غلط سلیکشن پاکستان ٹیم کو بھاری پڑ گئی،ایک اور افسوسناک تاریخ رقم

datetime 4  جون‬‮  2017

برمنگھم(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو124رنزسے شکست دے دی،پاکستان کیلئے بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے باعث دومرتبہ ٹارگٹ تبدیل کرناپڑا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کوپہلی مرتبہ48اووروں میں324رنزہدف ملاتاہم پاکستانی اننگزکے دوران بارش ہونے پریہ ہدف تبدیل کرکے41اووروں میں289رنزکردیاگیا

289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے33.4اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر164رنزبنائے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا پاکستانی اننگزکے پانچویں اوورمیں بارش شروع ہوگئی توبارش کے باعث کھیل روک دیاگیاجب کھیل دوبارہ شروع ہواتوپاکستانی بلے بازوں نے محتاط اندازمیں کھیلناشروع کیاپاکستان کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب احمدشہزاد22گیندوں پر12رنزبناکربھونیشور کمارکی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔انکے بعدبابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے۔بابراعظم 8رنزبناکریادیوکی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ 91رنزپرگری جب اظہرعلی 50رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرپانڈیہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 114رنزپرگری جب شعیب ملک15رنزبناکرجدیجہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ 131رنزپرگری جب محمدحفیظ33رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرکمارکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 135رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے پانڈیہ کی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ساتویں وکٹ151رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمد15رنزبناکرپانڈیہ کی گیندپردھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے48اووروں میں3وکٹوں کے نقصان پر319رنزبنائے۔ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 324 رنز کا ہدف ملا ہے۔

جوبعدمیں دوبارہ بارش کی وجہ سے 41اووروں میں289رنزکردیاگیا۔بھارت کی جانب سے اننگزکاآغازروہیت شرمااورشیکھردھاون نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورمحمدعامرنے کروایا۔جومیڈن رہاروہیت شرمااس اوورمیں کوئی رن نہ بناسکے۔بارش کے باعث دوبارمیچ روکاگیا۔بھارت نے اپنی اننگزکی نصف سنچری10.4اووروں میں مکمل کی اوراسکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔روہیت نے اپنی نصف سنچری 71گیندوں پرمکمل کی انہوں نے شاداب خان کی گیندپرچھکامارکراپنی نصف سنچری مکمل کی۔بھارت نے 19.3اووروں میں بغرکسی وکٹ کے نقصان پرسورنزمکمل کئے۔بھارت کی پہلی وکٹ 136رنزپرگری جب شاداب خان کی گیندپرشکھردھاون 68رنزبناکراظہرعلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکے بعدویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔دوسری وکٹ192رنزپرگری جب روہیت شرما91رنزبناکربابراعظم کی تھروپررن آؤٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 68 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوراج سنگھ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنائے۔

ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے اننگز کے آخری اووروں میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔محمد عامر کے بعد وہاب ریاض بھی ٹانگ میں چوٹ تکلیف کے باعث اوور مکمل کیے بغیر ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔بارش کے باعث دوباربھارتی بیٹنگ کے دوران دوبارمیچ روکاگیااور48اووروں تک محدودکردیاگیا۔بھارت کی تیسری وکٹ 285رنزپرگری جب یوراج سنگھ53رنزبناکرحسن علی کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلنگ لائن بے یارو مددگار نظر آئی اور بھارتی ٹیم نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی اورشاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں کا پہلا میچ تھا۔اس میچ سے قبل پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری میچوں میں سے 4میچ پاکستان نے جیتے اور6میچ بھارت نے جیتے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…