برمنگھم ( این این آئی)سرفراز احمد چمپئزٹرافی کے میچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 19ویں کپتان بن گئے، اس سے قبل پاکستان کے 18مختلف کپتان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کا اعزاز عمران خان کے پاس ہے
جنہوں نے1982ء سے 1992ء کے درمیان بھارت کے خلاف 24ون ڈے میچوں میں قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی جس میں سے قومی ٹیم نے 19میں کامیابی حاصل کی اور 4میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔۔شاہد آفریدی ،عبدالقادر اور وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز ہوئے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔