برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کے د ران بارباربارش کی وجہ سےپاکستانی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔جبکہ سابق کپتان رمیز راجہ نے 15 اوورز پہلے ہی بھارت کے مجموعی رنز کے حوالے سے آگاہ کردیا تھاانہوں نے یہ بات ایک ٹوئیٹ میں کی جب میچ شروع ہونے پربارش نہیں ہوئی تھی اورپاکستانی بائولرزکی بھارتی
بلے بازپٹائی کرنے میں مصروف تھے لیکن بعدمیں تین باربارش کی وجہ سے میچ روکنے کی وجہ سے میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ دوسری دفعہ میچ 33 اوورز کے بعد روکا گیا اور اسی وقت رمیز راجہ نے اپنے تجربے کی بنا پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ” جب آپ پاکستان ٹیم کی باڈی اور بولنگ لینگوئج کو تنقیدی نگاہ سے دیکھ رہے ہوں تو ابھی موقع ہے کہ ٹیم دوبارہ سے اپنی ہمت مجتمع کرے اور کچھ ڈلیور کرےاورانہوں نے کہہ دیاتھاکہ پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کوبڑاسکورکرنے سے روکے ۔سابق کپتان رمیز راجہ کے ٹویٹ کے مطابق بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 48 اوورز میں 319 رنز سکور کیے جس میں اگر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نہ لگتا تو گرین شرٹس کو 320 رنز کا ہدف ملتا جو کہ رمیز راجہ کی پیش گوئی کے عین مطابق تھا، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ لگنے کے بعد قومی ٹیم کو 324رنز بنانا ہوں گے جبکہ اب پاکستانی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے نتیجے میں 41اوورزمیں یہ ہدف پوراکرناہے ۔جبکہ احمدشہزاد بھی آوٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے ہیں ۔