میلان(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے دوران اٹلی کے شہر ٹیورن میں بم کی افواہ پھیلنے سے مچنے والی بھگدڑ کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ہفتے کو کارڈف میں ریال میڈرڈ اور یوونتس کے درمیان کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل مقابلے کیلئے اٹلی کے مختلف شہروں میں شائقن کیلئے بڑی بڑی اسکرینیں لگا کر میچ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن میں بھی اسی طرح کا فین زون بنایا گیا تھا تاکہ شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکیں لیکن میچ کے دوران کسی نے دہشت گرد حملے اور بم دھماکے کی افواہ پھیلا دی جس سے وہاں موجود ہزاروں لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔جائے حادثہ کے قریب ایک دھماکے جیسی آواز آئی جس سے بم دھماکے کی افواہ پھیل گئی البتہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ وہ آواز کس چیز کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کسی پٹاخے کی آواز ہو سکتی ہے۔