جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے محکمہ موسمیات نے بھی پیشین گوئی کر دی

datetime 4  جون‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، پاک بھارت ٹاکرے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، کروڑوں شائقین بے چینی سے منتظر ہیں، میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیںمگر بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے ۔جس کا تھا انتظار وہ شاہکار آ گیا ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف عامر جادو جگائیں یا وہاب گلیاں کھڑکائیں گے یا پھر شعیب اور پروفیسر کمال دکھائیں گے ، برمنگھم میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جہاں سیر اور سوا سیر کا فیصلہ ہو گا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی دباؤ سے عاری ہے لیکن بھارتی ٹیم دباؤ میں ہوگی کیونکہ رینکنگ میں ہمارا آٹھواں نمبر ہے ۔ادھربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ایونٹ میں سب ٹیمیں برابر ہیں ، پاکستان کو آسان حریف تصور نہیں کررہے ہیں۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں پاک، بھارت میچ میں ٹیم کوئی بھی مضبوط ہو، چانس ففٹی ففٹی ہی ہوتا ہے۔ساروگنگولی کی رائے ہے کہ برمنگھم کی کنڈیشن دونوں ٹیموں کو سوٹ کرتی ہے۔پاک بھارت میچ پر قومی کرکٹ ٹیم کےسابق ولیجنڈ کھلاڑیوںصادق محمد،وسیم اکرم، شعیب اختر اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر کاہوتا ہے، میچ وہی جیتے گا جو پریشر بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…