بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت سیریز،ہربھجن سنگھ اور اظہرالدین نے عامر سہیل کے موقف کی حمایت کرکے بھارتیوں کو پریشان کرڈالا،ٹی وی شو میں حیرت انگیزصورتحال

datetime 2  جون‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا بائیکاٹ کرے۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے مسائل ہے تو انہیں حل کرنا ضروری ہے،

لڑائی سے سارا کچھ نہیں ہو سکتا بلکہ لڑائی سے آپ مسائل کو آگ لگاتے ہو اور طول دیتے ہو۔ میں حیران ہوں کہ ایک طرف بھارت سخت موقف اختیار کرتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی اور تعلقات نہیں رکھنے، تو پھر ورلڈکپ والے میچ کیوں کھیلتے ہیں۔ یہاں بائیکاٹ اس لیے نہیں کرتے کیونکہ یہاں پیسہ آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے میچز نشر کرنے والے بھارتی براڈ کاسٹر کا نقصان نہیں ہونے دینا چاہتے۔ اگر آپ کو سخت موقف اختیار کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کھیل لیں اور دو ملکی سیریز نہ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی مثال بھی موجود ہے، ورلڈ کپ 1996 میں آسٹریلیا نے سری لنکا جانے سے انکار کرتے ہوئے میچ نہیں کھیلا تھا، آپ انکار تو کر سکتے ہیں لیکن شاید پیسے کی وجہ سے ایسا نہیں کرتے۔ دیکھیں گے کہ جب بھارتی براڈ کاسٹر نہیں ہوگا تب آپ ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں یا نہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات نہیں رکھنے اور کرکٹ نہیں کھیلنی تو پھر آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی نہ کھیلیں، اس طرح آپ کا موقف اچھی طرح سمجھ میں آئے گا۔دوسری جانب بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی عامر سہیل کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا تو پھر آئی سی سی ایونٹس میں بھی نہیں کھیلنا چاہیے اور کرکٹ سمیت کسی بھی دوسرے کھیل کے مقابلے نہیں ہونے چاہئیں، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے کہا کہ میرا تو شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ ہر جگہ کھیلو نہیں تو پھر بالکل کھینا بند کر دو۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…