جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ کی تیاریاں مکمل،میدان میں کیسی پاکستانی ٹیم اترے گی؟حیرت انگیزمنصوبہ سامنے آگیا

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ ،پاک بھارت کر کٹ میچ (کل)اتوار کو کھیلا جائیگا،قومی کر کٹ ٹیم نے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو شکست دینے کیلئے پلان مرتب کر لیا، بیٹنگ لائن کیلئے 10،10اوورز کا اے پلان مرتب کرلیا گیا اور وکٹیں محفوظ رکھتے ہوئے بتدریج رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش ہوگی،سخت مقابلے سے قبل قومی ٹیم کی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،

کھلاڑیوں کی کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت پریکٹس جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو اپنی مہم کا آغاز(کل) اتوار کو بھارت کیخلاف میچ سے کرنا ہے، اس معرکے کیلیے گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،گزشتہ روز مہمان کرکٹرز نے ابتداء میں وارم اپ کے بعد شارٹ سپرنٹس اور سخت ٹریننگ سے لہو گرمایا، فیلڈنگ پریکٹس میں مشکل کیچز لینے پرخاص توجہ دی گئی، آمنے سامنے 2قطاروں میں موجود کھلاڑی ایک دوسری کی جانب گیند اچھالتے ہوئے آگے کو بڑھتے جاتے، دیگر ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رہا، بعد ازاں نیٹ میں بھرپور بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی گئی، بیٹسمینوں نے سنگل اور ڈبلز لینے کی مشق کے ساتھ اسٹروکس بھی کھیلے، پیسرز یارکرز اور شارٹ گیندوں کے حربوں کو آزمانے کیلیے کوشاں رہے جبکہ اس دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے معاون اسٹاف اور کپتان سرفراز احمد کیساتھ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو دبا میں لانے کیلیے خصوصی پلاننگ کی جارہی ہے، عماد وسیم، شعیب ملک کی موجودگی میں کسی اسپیشلسٹ اسپنر کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے، وہاب ریاض کو پیس بیٹری میں شامل کرنے کا فیصلہ فٹنس اور پچ کی کنڈیشنز دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے بیٹنگ لائن کیلیے بھی 10، 10 اوورز کا اے پلان مرتب کیا ہے جس میں وکٹیں محفوظ رکھتے ہوئے بتدریج رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش ہوگی، بابر اعظم کو اننگز کے آخر تک کریز سنبھالے رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم صورتحال دیکھتے ہوئے بیٹنگ آرڈر تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ابتدائی بیٹسمینوں کے جلد پویلین لوٹ جانے کی صورت میں پلان بی بھی تیار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…