کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کے طور پر ملتان کا اضافہ ہوگیا اور 5.2 ملین ڈالرز کے ساتھ یہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا لیکن اب تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے۔2017 کے ایڈیشن سے قبل بھی
گزشتہ سال چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پانچوں فرنچائزوں نے چھٹی ٹیم کی اس وقت شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری میں چھٹی ٹیم کے لیے پی سی بی کو دس سے زائد بڑی پیشکش موصول ہوئیں البتہ دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک پراپرٹی گروپ نے 5.2ملین ڈالر کی بڑی پیشکش کے بعد ملتان ٹیم اپنے نام کرلی۔اس کے ساتھ ہی ملتان پی ایس ایل کا حصہ بننے والی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی جہاں اس سے قبل سب سے مہنگی ٹیم کا اعزاز کراچی کنگز کے پاس تھا 2.6 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگی ٹیم تھی۔واضح رہے کہ ملتان 5.2 ملین ڈالرز کے ساتھ ایونٹ کی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی۔ اس کے لیے پی سی بی کو 10 سے زائد بڑی پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم دبئی سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی گروپ کی جانب سے سب سے زیادہ 5.2 ملین ڈالر کی پیشکش منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں کراچی کنگز 2.6 ملین ڈالرز کے ساتھ ایونٹ کی مہنگی ترین فرنچائز تھی۔ دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ دوسرے ایڈیشن سے قبل بھی چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی اوراب ملتان کواس میں شامل کرلیاگیاہے ۔