کنگسٹن (آن لائن) پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کی تحقیقات کو غلط رخ دینے کی تصدیق ہوگئی۔اس وقت کے جمیکا کے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن کینٹ پانترے براہ راست ملوث تھے۔ انھوں نے سیدھی سادی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں اسٹیٹ پتھولوجسٹ ڈاکٹر ایر سیشاہ نے اہم کردار ادا کیا، ان کی پورسٹ مارٹم رپورٹ ہی سراسر غلط تھی
جس کا بعد میں برطانوی ماہرین نے پردہ چاک کیا، اب جبکہ وولمر کی موت کو 10 برس ہوچکے اور تحقیقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مقامی حکام نے جان بوجھ کر وولمر کی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی تھی اور اس حرکت پر پانترے کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔