پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

چیمپئنزٹرافی میں حصہ لینے والی وہ ٹیم جس کے گیارہ میں سے6کھلاڑیوں کو آئی سی سی نے ہی بڑا خطرہ قراردیدیا

datetime 1  جون‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنزٹرافی جیسے دنیابھر’’منی ورلڈکپ ‘‘کہاجاتاہے اورورلڈکپ کے ایونٹ کے بعد چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کاشائقین کرکٹ کے لئے بہت ہی اہمیت رکھتاہے کیونکہ اس میں بھی دنیاکی بہترین ٹیموں کاآپس میں ٹکرائوہوتاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ رینکنگ کی جو حالیہ فہرست جاری کی ہے اس میں جنوبی افریقہ کی چیمپئنزٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں چارکھلاڑی بھی شامل ہیں

جواس ایونٹ میں کسی اورٹیم کے پاس نہیں ہیں ۔ فہرست کے مطابق بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیرز پہلے، کونٹین ڈی کاک چوتھے، سائوتھ افریقہ کی ٹیم کپتان ڈو پلیسی چھٹے اور ہاشم آملہ دسویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ دیگر ٹیموں میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اس فہرست میں دوسرے، انڈین کپتان ویرات کوہلی تیسرے، انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ پانچویں، پاکستانی نوجوان پلیئر بابر اعظم ساتویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں اور کین ولیمسن نویں پوزشین پر ہیں۔اس وجہ سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اس نئی جاری کردہ فہرست میں چھائے ہوئے ہیں اسی طرح جنوبی افریقہ کے بائولرزبھی آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق کیگیسو ربادا پہلے، لیگ سپنر عمران طاہر دوسرے نمبر پر ہیں۔جبکہ ایک روزہ میچوں میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبرپرہے جبکہ اس کے بعد دوسری ٹیموں میں  نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلا دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔۔اس حوالے سے دفاعی چیمپین بھارت کی پوزیشن جنوبی افریقہ کے مقابلے میں بہترنہیں ہے جبکہ بھارت کاپہلامیچ 4جون کوپاکستان کے خلاف ہوگااوراس میچ کی وجہ سے بھارتی ٹیم اس وقت شدید دبائوکاشکاربھی ہے ۔کرکٹ ماہرین کے مطابق بھارتی بورڈنے جوامیدیں وابستہ کررکھی ہیں لیکن اس باربھارت کی ٹیم نہ

توبورڈکی امیدوں پرپورااترے گی اورنہ ہی ایونٹ میں کامیاب ہوکردفاع کرسکے گی لیکن کرکٹ کے کھیل کے بارے میں حتمی فیصلہ آخری گیندتک ہوتاہے لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ایونٹ میں سب سے اچھی پوزیشن میں ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…