پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

نئی ون ڈے رینکنگ جاری،پاکستانی ٹیم کی حیرت انگیز پوزیشن ،بیٹنگ میں اہم پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے اور نئی رینکنگ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ دو سال کے دوران

ناقص کارکردگی کی بھرپور منظر کشی کرتی ہے۔نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انفرادی رینکنگ میں بھی 20بہترین بلے بازوں میں صرف دو پاکستانی بیٹسمین ہی جبکہ بناسکے ہیں۔نوجوان بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں اور محمد حفیظ 20ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی شامل نہیں۔انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔انہوں نے دو اجافی پوائنٹس کے ساتھ عمران طاہر سے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن چھینتے ہوئے انہیں دوسرے نمبر پر تنزلی پر مجبور کردیا۔عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے جہاں اے بی ڈی ویلیئرز عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا بھی دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بننے کا نادر موقع ہے اور اگر یہ ٹیمیں بڑی ٹیموں کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہیں تو اپنے پوائنٹس میں نمایاں بہتری لا سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…