منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،پاک بھارت ٹاکرا،بھارت کا بیٹا اور پوتا کون ہے؟بھارتی کرکٹر وریندرسہواگ حد سے آگے نکل گیا،پاکستانی نوجوان کے منہ توڑ جواب نے شرمندہ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)پاک بھارت میچ سے قبل ہی بھارتی سورما وریندر سہواگ کو پاکستان فوبیا ہو گیا اور بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں نامناسب تبصرے پر پاکستانی مداحوں نے کرارا جواب دیا۔گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق اوپنر وریندر سہواگ پاکستان کے خلاف اپنی زبان کو نہ روک سکے اور کہا کہ ’’بھارت بیٹے کے ساتھ میچ سےقبل پوتے کے

ساتھ پریکٹس کر رہا ہے۔‘‘وریندر سہواگ کے اس نامناسب تبصرے پر سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے مداحوں میں نوک جھونک ہوتی رہی۔ایک صارف نے کہا کہ پاکستان 14 اگست کو وجود میں آیا جب کہ بھارت 15 اگست کو، خود ہی فیصلہ کر لیجے کون باپ ہے اور کون بیٹا۔ اس منطق کے مطابق تو 15 اگست، 14 اگست سے پہلے آتا ہے۔ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کی اس بیہودہ گفتگو سے پہلے میں آپ کا فین تھا لیکن اب بس اتنا ہی کہوں گا کہ ’’ویرو‘‘ ’’وائرس‘‘ کا مخفف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…