لندن(آئی این پی) پاکستان کے سابق کوچ اور مایہ ناز فاسٹ بالر وقار یونس کا کہنا ہے کہ اگر وہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ہو تے تو فٹنس مسائل کی وجہ چمپئین ٹرافی سے وطن واپسی پر شدید شرمند ہ ہوتے۔ عمر اکمل کو برمنگم میں جاری ٹریننگ کیمپ سے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے حکام نے وطن واپس بھیج دیا تھا۔
وقار یونس نے یہ بات سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا عمر اکمل کے اس فعل سے پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ وقار کا کہنا تھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے عمر کو پوری طرح الزام دینا مشکل ہے،سلیکشن کمیٹی یا ہیڈ کوچ کو اس وقت تک کچھ نہیں کہا جا سکتا جب تک اصل حقیقت کا پتا نہ چل جائے۔وقار کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کو چایئے اس بات کی تحقیقات کرے کہ کہ ان فٹ کھلاڑی کو کیوں سکواڈ کے ساتھ بھیجا گیا۔ اور اس بات کو یقینی بنانا چایئے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔سابق فاسٹ بالر نے عمر اکمل پر تنقید کرے ہوئے کہا کہ عمر اس قابل ہی نہیں کہ وہ زیادہ زنز کر سکے،عمراپنا سب سے بڑا دشمن ہے،وہ سخت محنت کرنا نہیں جانتا،اور نہ یہ ہو مکمل فٹ رہنے کی کوشش کرتا ہے۔یاد رہے عمر اکمل کو برطانیہ میں جاری چمپئنز ٹرافی سے فٹنس مسائل کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔