پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے کرکٹ میچز؟، افغانستان کا دماغ ساتویں آسمان پر،شہریارخان کو ذلیل کرڈالا

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔افغانستان میں سوشل میڈیا پر نو کرکٹ ود پاکستان کا ٹرینڈ چل رہا ہے، جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغان بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین نے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ کرکٹ میچز دوست ممالک کیساتھ کھیلے

جاتے ہیں، دشمنوں کے ساتھ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے گذشتہ ہفتے لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں افغانستان کو آئی سی سی کا فل ممبر بنانے کیلیے حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی، اس کے علاوہ جولائی یا اگست میں 2 دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کااعلان کیا گیا تھا، افغان انڈر 19 ٹیم کے کراچی میں تربیتی کیمپ، میزبان سائیڈ سے سیریز، اے اور انڈر 16 ٹیموں کے مقابلے کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے افغانستان کو پاکستان کا کوئی بھی سٹیڈیم بطور ہوم گرانڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…