لندن(آئی این پی)برطانوی آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ روزے رکھ کر وہ خود کو مزید ترو تازہ محسوس کرتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران معین علی کا کہنا تھا کہ 19گھنٹے روزہ رکھ کر میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن حیرت انگیز طور پر وہ روزہ رکھنے کے بعد کھیل کے دوران خو د کو پہلے سے زیادہ تروتازہ محسوس کرتے ہیں ،اس مبارک مہینے میں ان کے لیے عبادات پہلے آتی ہیں اور کرکٹ بعد میں ،
جب انہوں نے روزے رکھ کر کھیلنے کا آغاز کیا تو ا ن کے ساتھی کھلاڑیوں کو ان کی صحت کی فکر رہتی تھی لیکن وہ بھی اب عادی ہوچکے ہیں اور روزے کے دوران ان کے سامنے کھانے پینے سے گریز کرتے ہیں ۔معین علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی کسی اور سپورٹس کاحصہ بن سکتے ہیں کیوں کہ وہ روزے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے رکھتے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم بات ہے ۔