پاکستان سے میچ سے چند دن قبل ہی بھارتی ٹیم میں بڑا تنازعہ، پھوٹ پڑ گئی

30  مئی‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم جوکہ برطانیہ میں ہونے والیچیمپینزٹرافی کادفاع کررہی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بارے میں جوکچھ کہاجارہاہے اس میں اتنی حقیقت نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے اندرتنائوکی صورتحال ہے ،بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اورکوچ انیل کمبلے میں کھینچاتانی جاری ہے اوراس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بھی گروہ بندی کاشکارہوگئی ہے ،اس خطرے کوبھارتی کرکٹ بورڈنے بھی بھانپ لیاہے

جس کے پیش نظربھارتی بورڈنے سابق کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکراورساروگنگولی کی خدمات حاصل کرلی ہیں کہ ٹیم کے ان دوبڑوں یعنی ویرات کوہلی اورانیل کومبلے کے درمیان تنائوختم کرائیں تاکہ ٹیم متحدہوسکے تاہم آخری اطلاعات تک بھارتی ٹیم کے ان دوبڑوں میں اختلافات ختم نہیں کرائے جاسکے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکراورساروگنگولی ابھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،کرکٹ کے پنڈتوں کاکہناہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے ان دوبڑوں کے درمیان تنائوکی وجہ سے بھارتی ٹیم میں جوگروہ بندی ہوگئی ہے اس سے پاکستانی ٹیم 4جون کوہونے والے میچ میں بھرپورفائدہ اٹھاسکتی ہے اوریہ سرفرازالیون پرمنحصرہے کہ وہ کس طرح سے بھارتی ٹیم کی اندورنی خلفشارسے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اورکوچ انیل کمبلے میں تبائوکی اصل وجہ اختیارات کی جنگ بتائی جارہی ہے اوردونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کوکھیلاناچاہتے ہیں جبکہ بھارتی بورڈان کے دونوں کے درمیان تنائو کی وجہ سے شدید پریشان ہے کہ کہیں اس کافائدہ پاکستان کونہ ہوجائے ۔واضح رہے کہ چیمپینزٹرافی میں بھارت اس ایونٹ میں دفاعی ٹیم ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ہی پہلامیچ 4جون کوہوگا۔سابق کپتان مصباح الحق کااس حوالے سے کہناہے دبائوہمیشہ اس ٹیم پرہوتاہے جوایونٹ کادفاع کررہی ہوتی ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…