ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شرجیل خان کے کیس میں حیرت انگیز موڑ،محمد یوسف نے گواہی دیدی،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل نے ہر بال میرٹ پر کھیلی۔ٹریبیونل کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے بالز میرٹ پر کھیلیں، جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلے۔ کوئی بھی بلے باز جان بوجھ کر ڈاٹ بالز کھیل سکتا اور نہ ہی ایسی شاٹ کھیل سکتا ہے جس سے کیچ آؤٹ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صرف ان دو بالز کا تعلق ہے تو وہ بے گناہ ہے، کسی بے گناہ کو نہیں پھنسانا چاہیئے۔ پی سی بی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے اور انہیں بھی سزا دے، اگر ٹھوس ثبوت نہیں ہیں تو پھر کیس ختم کرے اور دنیا میں پاکستان کرکٹ کا تماشہ نہ بنائے۔شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ 3 گواہ آج پیش کر دیئے، محمد یوسف ہماری طرف سے پیش ہوئے اور گواہی دی، پی سی بی کی جانب سے ان پر جرح کی گئی تاہم وہ ناکام رہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…