لندن(آئی این پی)پاکستان کے شعیب ملک چیمپئنز ٹرافی میں چھٹی مرتبہ شرکت کریں گے۔ آل راؤنڈر 2004 چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بارشریک ہوئے۔ 15 میچز میں انہوں نے 326 رنزبنائے اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے تجربہ کارشعیب ملک 8 میں سے 6 چیمپئنزٹرافی میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کریں گے۔ شعیب ملک نے چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 326 رنز اسکور کیے۔ آل رانڈر نے اپنی آف اسپن بولنگ سے 10 وکٹیں بھی حاصل کیں، جس میں 15 رنز
کے عوض 3 وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی شامل ہے۔شعیب ملک پاکستان کیسب سے تجربہ کارکھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 247 ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 ہزار 876 رنز اسکور کیے، جس میں بہترین اسکور 147 رنز رہا۔ 9 سنچریز اور 39 ففٹیز شعیب ملک کے اسکور میں شامل ہیں۔آل رانڈر نے آف اسپن بولنگ سے 153 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں شعیب ملک نے 72 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، اور 342 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔