نئی دہلی(آئی این پی)شائقین کرکٹ چیمپئنزٹرافی میں 4جون کو پاکستان اور بھارت کے مابین شیڈول مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیلنے کی مہم چلانا شروع کردی ہے ۔ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بی سی سی آئی کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ان واقعات کے بعد پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلنے سے انکار کردے اور
اگر آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ پر پاکستان کیخلا ف میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر کوئی جرمانہ بھی عائد کرتا ہے تووہ اسے خوشی خوشی قبول کرلے کیوں حب الوطنی سے زیاد ہ بڑی چیز کوئی نہیں ہوتی اور ویسے بھی بی سی سی آئی دنیا کے سب سے بڑا کرکٹ بورڈ ہے اور اس کے بغیر آئی سی سی کی آمدنی ایک تہائی رہ جاتی ہے ۔مذکورہ بھارتی چینل نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی حب الوطنی کے پیش نظر پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے تھا۔