کراچی (آئی این پی)انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون منتخب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان نے بھی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا ہے۔یونس خان نے اپنی منتخب کردہ ٹیم کا کپتان 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کو مقرر کیا ہے۔ان کی ٹیم میں سب سے اوپر عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر کو رکھا ہے۔
فہرست میں تیسرے نمبر پرافریقہ کے مایہ ناز ساق آل رانڈر جاک کیلس جبکہ چوتھے نمبر پر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی 400 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے برائن لارا موجود ہیں۔یونس خان کی بہترین الیون میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا غلبہ ہے اور انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی کی عظیم ویسٹ انڈین ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سر ویوین رچرڈز اور سر گیری سوبرز کو پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔ساتویں نمبر پر آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ موجود ہیں جبکہ اس کے بعد کپتان عمران خان اور نیوزی لینڈ کے عظیم سر رچرڈ ہیڈلی ہیں۔ اس فہرست میں دسویں اور گیارہویں نمبر پر گلین میک گرا اور سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن موجود ہیں۔ویسے تو یونس خان کی ٹیم بہترین اسٹارز پر مشتمل لیکن اس ٹیم میں سے وسیم اکرم کے اخراج پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ساتویں نمبر پر آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ موجود ہیں جبکہ اس کے بعد کپتان عمران خان اور نیوزی لینڈ کے عظیم سر رچرڈ ہیڈلی ہیں۔ اس فہرست میں دسویں اور گیارہویں نمبر پر گلین میک گرا اور سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن موجود ہیں۔ویسے تو یونس خان کی ٹیم بہترین اسٹارز پر مشتمل لیکن اس ٹیم میں سے وسیم اکرم کے اخراج پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔