پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

باکسنگ کی دنیا کا انوکھا واقعہ ۔۔۔ معروف ریسلر کو سگی ماں نے ہی رنگ میں بری طرح پیٹ ڈالا ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

ماسکو(این این آئی)دنیا میں باکسنگ اور ریسلنگ کے عجیب وغریب تماشے ہوتے ہیں مگر روس میں باکسنگ کے ایک مقابلے کو اس وقت دلچسپ بنا دیا جب ایک 22 سالہ نوخیز باکسر کواس کے حریف سے مسلسل دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی ماں بیٹے کی شکست پردل برداشتہ ہو کررنگ میں داخل ہوگئی

اورحریف باکسر کے ہاتھوں لہو لہان بیٹے کو تھپڑ رسید کردیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو شیرنگ کی مقبول ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر اس حیران کن واقعے کی ایک ویڈیو کو بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 22 سالہ روسی باکسر حریف کے ہاتھوں جب بری طرح شکست کھانے کے ساتھ ساتھ زخموں سے چور ہوگیا تو اس کی ماں اس کے ساتھ ہمدردی کے بجائے اس کی شکست پرسخت برہم ہوئی۔ یہاں تک کہ وہ باکسنگ رنگ میں داخل گئی اور شکست خوردہ بیٹے کے منہ پرتمانچے جڑ دیئے۔باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کے لیے موقع پرتین سو تماشائی موجود تھے۔ وکٹور کو اس کے حریف نے گرایا تو اس کی چیخ چیخ کر اسے ’اٹھو، اٹھو‘ کہتی رہی مگر وہ بیچارہ نہ صرف ایک بار بلکہ ایک ہی باکسر کے ہاتھوں مسلسل دو مرتبہ شکست کھانے کے بعد سخت شرمندہ تھا۔وکٹور کی ماں کے شوق باکسنگ کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے تین بیٹے باکسر ہیں۔ وکٹو کیچیجن ان میں سب سے چھوٹا ہے۔انا ازو فکسایا کی یوٹیوب پر کئی ویڈیوز موجود ہیں جن میں اسے باکسنگ کے مقابلوں کے موقع پر تماشائیوں میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ایسی ویڈیو ایک سال پہلے کے مقابلے کی جس میں اس کا باکسنگ میں کامیاب ہوا تو وہ چیخ چیخ کر اسے داد دینے لگی جس پر تماشائی بھی حیران تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…