جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شکست کا غصہ یا کچھ اور؟ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف انتہائی قد م اُٹھالیا

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلادیش کر کٹ بورڈ سیریز کھیلنے کے پاکستانی انکار پر آگ بگولہ ہوگیا، بنگلہ دیشی بورڈ نے اپنی جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کردیا ۔پاکستان نے جولائی میں شیڈول ٹورکیلئے اپنی سینئر ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کیا تھا، اس کے جواب میں اب بی سی بی نے اپنے کسی بھی لیول کی ٹیم کے پاکستانی ٹور کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔دوسری جانب بی سی بی کے صدر نظم الحسن

نے کہاکہ اپریل میں دونوں بورڈز کے درمیان ہائی پرفارمنس یا انڈر 19 ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی، مگر جب سے ہمیں میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ پاکستان بورڈ اپنی سینئر ٹیم جولائی میں نہیں بھیج رہا تب سے ہماری ان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری قومی ٹیم کے پاکستان جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہائی پرفارمنس یا انڈر 19 شاید وہاں کا دورہ کرتی لیکن اب ہمارا پی سی بی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،انھوں نے سیریز منسوخ کردی لہذا اب ہم جونیئر سائیڈز بھی نہیں بھیجیں گے، انکیلئے ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے پروگرم تشکیل دیا ہے،کچھ اور ممالک کی جونیئر سائیڈز بھی بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔نظم الحسن نے کہاکہ جولائی میں پاکستان کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے خالی ہونے والی ونڈو میں ہماری سینئر ٹیم آرام کرے گی، پلیئرز ان دنوں ویسے بھی بہت زیادہ کھیل رہے اور ابھی چیمپئنز ٹرافی کیلیے تیاریاں جاری ہیں، اگست میں آسٹریلیا سے سیریز اور پھر جنوبی افریقہ بھی جانا ہے،واپسی پر وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے، اب مجھے پاکستانی ٹیم کے ٹور میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر جولائی میں سیریز کی ضرورت بھی پڑی تو ہم نے 4، 5 دیگرممالک کی فہرست تیار کی ہوئی ہے ان سے میچزکا اہتمام کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلادیشی حکومت ان دنوں بھارت کے بیحد قریب ہے، دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…