جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

یونس خان نے اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا ،کون کون ٹیم میں شامل ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی)انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون منتخب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان نے بھی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا ہے۔یونس خان نے اپنی منتخب کردہ ٹیم کا کپتان 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کو مقرر کیا ہے۔ان کی ٹیم میں سب سے اوپر عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد ہیں

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر کو رکھا ہے۔فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز ساق آل رانڈر جاک کیلس جبکہ چوتھے نمبر پر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی 400 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے برائن لارا موجود ہیں۔یونس خان کی بہترین الیون میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا غلبہ ہے اور انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی کی عظیم ویسٹ انڈین ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سر ویوین رچرڈز اور سر گیری سوبرز کو پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔ساتویں نمبر پر آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ موجود ہیں جبکہ اس کے بعد کپتان عمران خان اور نیوزی لینڈ کے عظیم سر رچرڈ ہیڈلی ہیں۔ اس فہرست میں دسویں اور گیارہویں نمبر پر گلین میک گرا اور سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن موجود ہیں۔ویسے تو یونس خان کی ٹیم بہترین اسٹارز پر مشتمل لیکن اس ٹیم میں سے وسیم اکرم کے اخراج پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ساتویں نمبر پر آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ موجود ہیں جبکہ اس کے بعد کپتان عمران خان اور نیوزی لینڈ کے عظیم سر رچرڈ ہیڈلی ہیں۔ اس فہرست میں دسویں اور گیارہویں نمبر پر گلین میک گرا اور سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن موجود ہیں۔ویسے تو یونس خان کی ٹیم بہترین اسٹارز پر مشتمل لیکن اس ٹیم میں سے وسیم اکرم کے اخراج پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…