پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیش سے جیت کے بعد پاکستان ٹیم کو اگلے ہی دن نیا چیلنج 

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

برمنگھم(آئی این پی ) پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) پیر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا،چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نوجوان بلے باز فہیم اشرف اور حسن علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے بعد 2وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستان نے 342رنز کا ہدف49.3اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،

نوجوان بلے باز فہیم اشرف نے 30گیندوں پر 4چوکوں اور4چھکوں کی بدولت 64رنز بنا ئے، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 72، عماد وسیم 45، محمد وسیم 49، احمد شہزاد44اور حسن علی 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) پیر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا ۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر341رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمہیم اقبال 102، امرلقیس 61، مشفیق الرحیم 46، محمد اللہ 29اور مصدق حسین 26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، حسن علی اور شاداب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں پاکستان کے اننگز کے آغاز میں ہی بابر اعظم اور اظہر علی کی صورت میں نقصان برداشت کرنا پڑا اور19رنز کے مجموعی سکور پر 2پاکستانی بلے باز پویلین لوٹ گئے تاہم احمد شہزا، محمد حفیظ، شعیب اور عماد وسیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا ۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نوجوان بلے باز فہیم اشرف اور نوجوان بالر حسن علی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے یقینی فتح چھین لی ۔نوجوان بلے باز فہیم اشرف نے 30گیندوں پر 4چوکوں اور4چھکوں کی بدولت 64رنز بنا ئے جبکہ حسن علی نے 15گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 72، عماد وسیم 45، محمد وسیم 49، احمد شہزاد44اور حسن علی 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) پیر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…