اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد عمراکمل دل کی بات زبان پرلے آئے ،پی سی بی کے تین عہدیداروں پرسوالیہ نشان لگادیا

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (آن لائن) عمر اکمل نے اچانک ان فٹ قرار دیے جانے پر دبے لفظوں میں احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان میں انضمام الحق، مشتاق احمد اور ٹرینر صبور نے میرا فٹنس ٹیسٹ لیا تھا تو کیا ان کے ساتھ سیاست ہورہی ہے؟ انھوں نے کہا کہ میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ہوں،دلوں کا حال تو اوپر والا ہی جانتا ہے،میرا کام پاکستان کیلئے کھیلنا اور بہترین پرفارم کرنا ہے،

جس کیلئے دل و جان سے کوشش کروں گا۔علاوہ ازیں اپنی جگہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے حارث سہیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں اسکواڈ میں ہوں یا نہیں خواہش ہے ہماری ٹیم ہر میچ جیتے۔ عمر اکمل نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شکریہ ادا کیا اور اپنے پرستاروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جلد ٹیم میں واپسی ہوگی۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…