جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا خوف ہے یا ۔۔۔؟ بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچ سے پہلے ہی کیا بیان دیدیا ؟

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی کو ورلڈ کپ سے زیادہ مشکل مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔بھارت نے 2013 میں مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا

ہوم سیزن میں دس ٹیسٹ میچ جیتنے اور آئی پی ایل میں اعلیٰ معیاری کرکٹ کھیلے کے بعد انڈین ٹیم ایک مرتبہ پھر ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ٹیم کی ممبئی سے انگلینڈ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جیت کی بھوک اور حریف ٹیم سے میدان میں بے رحمی سے نمٹنے کی سوچ کی بدولت ہی ہم نے حالیہ سیزن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کو ورلڈ کپ سے زیادہ مشکل مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں راؤنڈ میچز کے سبب غلطی کے بعد سنبھلنے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں لہٰذا اس میں مسابقت بہت زیادہ ہو گی اور پہلے ہی میچ سے ہمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔یاد رہے کہ ہندوستان کے موجودہ اسکواڈ میں 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے آٹھ کھلاڑی موجود ہیں اور نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی آمد کے ساتھ دفاعی چمپئن ٹیم ایونٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم قرار دی جا رہی ہے۔کوہلی نے تجربہ کار دھونی اور یوراج سنگھ کو بیٹنگ لائن کے دو اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے پاس بہت تجربہ ہے اور اگر انہیں اپنے مزاج کے مطابق مڈل آرڈر میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے تو یہ میچ جتانے کا ہنر سب سے بہترین طریقے سے جانتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…