لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان اوربھارت کے درمیان ہاکی کا میچ ہو یا کرکٹ کا ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے ، چیمپئنر ٹرافی میں دباؤ برداشت کرنے اور اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیم ہی کامیابی حاصل کرے گی ، کوچنگ یامیچ ریفری بننے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچا ۔ نجی یونیورسٹی میں
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں اور روایتی حریفوں کے درمیان ہاکی کا میچ ہو یا کرکٹ کا ہمیشہ ہی ٹف میچ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اعصاب پر قابو رکھنا ہوگا جو ٹیم جو دباؤ برداشت کرے گی اور اچھا کھیل پیش کرے گی وہ کامیاب ٹھہرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اپنی عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ریٹنگ کا ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تعلیم یافتہ کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اچھا انسان اور بہتر شہری بننے کیلئے کھیلوں کی سرگر میاں بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی سکول ،کالج سے کرکٹ میں آیا ہوں اس لئے مجھے پتہ ہے کہ تعلیم کی کتنی اہمیت ہے لیکن بہت سی چیزیں آپ کتابوں سے نہیں سیکھ سکتے اس کیلئے پریکٹیکل کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوچنگ اور میچ ریفری بننے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچا ۔، چیمپئنر ٹرافی،ریٹنگ کا ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ،مصباح الحق نے بھارت سے میچ جیتنے کانسخہ بتادیا