جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

محنت مزدوری کے بعد کرکٹ کی دنیا میں آتے ہی چھا جانے والے کرکٹر محمد عباس نے بھارت کو ہلاکر رکھ دیا

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

برمنگھم (این این آئی)انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں پاکستانی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف نئے ابھرتے ہوئے باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کے چیلنج کا سامنا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈمیسٹک سیزن میں بھی میں دوسرا کامیاب ترین باؤلر تھا۔ بدقسمتی سے ہماری ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی

جس کے سبب میں دو میچ نہ کھیل سکا لیکن اس کے باوجود دوسرے بہترین باؤلر کی حیثیت سے ایونٹ کا اختتام کیا۔انگلینڈ میں موجود عباس نے کہا کہ ان تمام سالوں کے دوران میں نے صرف طویل دورانیے کے فارمیٹ میں بھی محنت نہ کی بلکہ ون ڈے فارمیت میں بھی مستقل محنت کرتا رہا ٗمیں پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا۔ٹیسٹ میں نام آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس دن میں بہت خوش تھا ٗ یہ میرے خواب کی تعبیر کا پہلا قدم تھا ٗ اس کے بعد مجھے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ثابت کرنا تھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔27 سالہ باؤلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ہی گیند پر وکٹ ملنے کے سوال پر کہا کہ یہ میرے لیے ایک بہترین آغاز کیا ٗ اس گیند اور اس وکٹ نے مجھے وہ اعتماد دیا جس کی مجھ میں کمی تھی۔ یہ وکٹ ملنے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا دباؤ مجھ پر سے ختم ہو گیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کو اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔ گیند پر وکٹ ملنے کے سوال پر کہا کہ یہ میرے لیے ایک بہترین آغاز کیا ٗ اس گیند اور اس وکٹ نے مجھے وہ اعتماد دیا جس کی مجھ میں کمی تھی۔ یہ وکٹ ملنے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا دباؤ مجھ پر سے ختم ہو گیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کو اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…