جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’الوداع سنگا کارا‘‘ دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کمار سنگا کارا مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کمار سنگا کارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمار سنگا کارا نے کہا ہے کہ میرے اندر کا سپاہی ابھی تک زندہ ہے تاہم یہ ریٹائرمنٹ لینے کا اچھا وقت ہے ٗانگلش کائونٹی چمپئن شپ ستمبر میں ختم ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہوجائوں گا،

خوش قسمت ہوں کہ جتنا چاہا اس سے بھی زیادہ کرکٹ کھیلی، مگر زندگی میں کھیل کے علاوہ بھی کرنے کے بہت سے کام ہیں، اب اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔39 سالہ کرکٹر نے 134 ٹیسٹ میچز میں 57.40 کی اوسط سے 12400 رنز بنا رکھے ہیں، وہ 52 ففٹیز، 38 سنچریز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے 404 ون ڈے مقابلوں میں 41.98 کی اوسط سے 25 سنچریز اور 93 نصف سنچریز کی مدد سے 14234 رنز بنا رکھے ہیں۔ جب کہ 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 1382 رنز بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ انہوں نے سری لنکن ٹیم کو 2007 اور 2011 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2014 کی فاتح سری لنکن ٹیم کے رکن بھی تھے۔واضح رہے کہ کمار سنگا کارا دنیا ئے کرکٹ کے معروف ترین کھلا ڑیوں  میں شمار ہوتےہیں جبلہ ان کے اس فیصلے سے مداح بہت افسردگی ظاہر کر رہے ہیں ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…