ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برمنگھم ،عمراکمل کی تلخ کلامی، نیا تنازعہ کھڑا کردیا،بلے باز کوواپس بھیجنے کا فیصلہ،باصلاحیت نوجوان کھلاڑی طلب

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم /لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے اورچیمپئنز ٹرافی کیلئے حارث سہیل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے جب کہ پریکٹس بھی جاری ہے،

عمر اکمل 3 روز قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں فٹنس ثابت کرنے کیلئے ایک اور موقع دیا گیا جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے ان کی 2 مرتبہ قومی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی حکام کو عمر اکمل کی فٹنس کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچز نے عمر اکمل کو وطن واپس بھجوانے کا مشورہ دیا ہے جب کہ عمر اکمل کی جگہ میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں حارث سہیل کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ پی سی بی حکام کو عمر اکمل کی فٹنس کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچز نے عمر اکمل کو وطن واپس بھجوانے کا مشورہ دیا ہے جب کہ عمر اکمل کی جگہ میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں حارث سہیل کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…