لاہور(آئی این پی) شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا جھوٹ بولا کہ وہ آسانی سے پکڑا گیا جس کے بعد ثانیہ مرزا کو کافی شرمندگی ہوئی اور انہوں نے جلدی سے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ ثانیہ مرز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا اور وہ ٹویٹ ایسا تھا کہ جسے آسانی سے پکڑا جا سکتا تھا اور ایسا ہی ہوا جب ایک صارف نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کر کے بتایا کہ آپ نے جھٹ بولا ہے۔جس کے بعد ثانیہ نے وہ ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔‘‘