اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر مصباح الحق اور ان کی اہلیہ کا جہاں شاندار استقبال کیا گیا وہیں ان کے مداحوں اور پی سی بی حکام نے انہیں پھولوں سے لاد دیا۔ مصباح کی اہلیہ عظمیٰ خان ائیرپورٹ سے جب گھر پہنچیں تو انہوں نے پھولوں میں لدے مصباح کے ساتھ ایک سیلفی بنائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک انگریزی پیغام کے ساتھ اپ لوڈ کر دیا
مگر اس کے ساتھ جو پیغام لکھا، اس سے یہ انکشاف بھی ہو گیا کہ ان کی انگریزی ”کچی“ ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا ”جب میں اور مصباح الحق بہت زیادہ پھولوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے گھرپہنچے، پی سی بی اور دیگر لوگوں کا بہت بہت شکریہ، جنہوں نے ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا۔“اپنی جانب سے تو انہوں نے گرمجوشی ہی کہا مگر اس کیلئے وہ انگریزی کا لفظ (Warm) استعمال کرنے کے بجائے (worm) استعمال کر گئیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ انگریزی میں (worm) کیڑے کو کہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ”بہت زیادہ پھولوں“ کی بات بھی کی اور اس کیلئے (Toomany) لفظ استعمال کرنے کے بجائے (Tomany) لکھ دیا۔ اسی طرح انہوں نے ائیرپورٹ سے واپسی کا بتانے کیلئے (came back) کی بجائے (come back) استعمال کیا۔عظمیٰ خان کا پیغام جیسے ہی منظرعام پر آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ’کچی‘ انگریزی کا ’از خود نوٹس‘ لیتے ہوئے فوری تصحیح شروع کر دی اور کپتان کی اہلیہ کو بتا دیا کہ انہیں کون سے الفاظ استعمال کرنا چاہئے تھے۔
https://twitter.com/uzeekhanjee/status/865212820970983424