جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوکوں ،چھکوں کی برسات کےلئے ہوجائیں تیار،شاہد آفریدی

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن میں ہیمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچوں میں نو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 191 رنز بھی اسکور کیے تھے۔یہ 2011 کے بعد تیسرا موقع ہو گا کہ شاہد آفریدی انگلش ٹی20 ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔ڈائریکٹر آف رککٹ جائلز وائٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں

وہ ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔2011 میں سمر سیٹ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پر 80 رنز کیاننگز کھیلی تھی جہاں ٹائی ہونے والے میچ کے سپر اوور میں ہیمپشائر کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت شکست ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے رواں سال ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں ٹی20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور اپنے فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…