لندن(آئی این پی)پاکستان کے حال ہی ریٹائرڈ ہونے والے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ ہار کو برداشت کرنا نہیں سیکھا تو پاکستان کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد خصوصی انٹرویو میں اسپاٹ فکسنگ کو کرکٹ کے لئے ناسور قرار دیتے ہوئے خاتمے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کرکٹ کی شان، خان آف مردان لارڈز میں کھل کر بولے۔
یونس نے اسپاٹ فکسنگ کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے کھلاڑیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا۔یونس نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ صرف جیت کی خواہش ہی کافی نہیں ہار کو بھی برداشت کرنے کے صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔یونس خان نے بورڈ کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے مشورے دیئے اورنئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں۔