لندن (آئی این پی)انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن میں ہیمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچوں میں نو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 191 رنز بھی اسکور کیے تھے۔یہ 2011 کے بعد تیسرا موقع ہو گا کہ شاہد آفریدی انگلش ٹی20 ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔
ڈائریکٹر آف رککٹ جائلز وائٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں اور وہ ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔2011 میں سمر سیٹ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پر 80 رنز کیاننگز کھیلی تھی جہاں ٹائی ہونے والے میچ کے سپر اوور میں ہیمپشائر کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت شکست ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے رواں سال ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں ٹی20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور اپنے فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا۔ آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جبکہ 6.22 اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 2011ءمیں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ہیمپشائر ڈائریکٹر ہو کرکٹ جائلز وائٹ نے کہا ہے کہ ”ہم رواں سال ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔وہ گزشتہ سالوں میں حاصل ہونے والی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ موجودہ سکواڈ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔“