پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مصباح جب اہلیہ کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پر پہنچے تو ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیاجسے دیکھ کر وہ خوشی سے نہال ہو گئے

datetime 18  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی سیریز میں تاریخی فتح کے بعد وطن پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے توپی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، عثمان واہلہ سمیت مداحوں کی

بڑی تعداد نے انکا شانداراستقبال کیا۔ قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔پرجوش ہجوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے،میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ویسٹ انڈیز کی جیت میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب دیکھتی ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ایسی کامیابیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد فراہم کریں گی، ضروری ہے کہ ہم اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں ۔اس موقع پر سابق کپتان نے قوم کی دعاؤں اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 15 مئی کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان اور کپتان مصباح الحق کو بھی یادگار انداز میں رخصت کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…