لاہور( این این آئی )اسپاٹ فکسنگ کیس ، ایک اور کھلاڑی قانون شکنجے میں آگیا ، بڑا راز سے پردہ اٹھا دیا ,اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بھی بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا اعتراف کر لیا،اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے کھلاڑی کیساتھ نرمی برت کر کم سزا دئیے جانے کا امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا
اعتراف قبول کر لیاہے ۔ معطل کرکٹر کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا پر بکیز نے پیشکش کی لیکن پی سی بی کو بروقت رپورٹ نہ کر سکا جو بڑی غلطی ہے۔محمد نواز کے تعاون سے خوش اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی ان کی سزا میں نرمی کا منصوبہ بنا لیا ہے،کھلاڑی کو چھ ماہ تک کی پابندی اور تین سے پانچ لاکھ جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی غلطی تسلیم کی تھی جس پرپی سی بی ان پر ایک سال پابندی اور دس لاکھ جرمانہ عائد کر چکا ہے۔