سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈاوروفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے درمیان پاکستان کے سب سے بڑے اور عالمی معیارکے مطابق کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرکےلئے معاہدہ طے پاگیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی د ارلحکومت اسلام آبادمیں پاکستان کاسب سے بڑااورعالمی معیارکے مطابق کرکٹ سٹیڈیم تعمیرکیاجائے گااوراس سٹیڈیم کی تعمیرکےلئے سی ڈی اے معاہدے کے تحت شکرپڑیاں کے قریب 35ایکٹرززمین فراہم کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سی ڈی اے کے معاہدے کے مطابق اس سٹیڈیم میں ہونے والے میچوں سے حاصل ہونے والامنافع پی سی بی اورسی ڈی اے کے مابین تقسیم کیاجائے گا،اسلام آبادمیں تعمیرہونے والے اس کرکٹ سٹیڈیم میں 50ہزارتماشائیوں کی گنجائش ہوگی جبکہ اس عالی شان سٹیڈیم کے ساتھ ایک فائیوسٹارہوٹل بھی تعمیرکیاجائے گاتاکہ غیرملکی کھلاڑیوں اورمہمانوں کورہائش کی آسانی رہے ۔اطلاعات کے مطابق جلد ہی اس سٹیڈیم کی تعمیرکاکام شروع کردیاجائے گا۔