نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ویمنز ٹیم کی اوپنرز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے سنتھ جوسوریا اور اپل تھارنگا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کی اوپنرز دیپتی شرما اور پونم روت نے 320 رنز ی شراکت قائم کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔دیپتی شرما نے 188 اور پونم روت نے 109 رنز کی اننگز کھیلی
اس سے قبل ون ڈے میں بڑی شراکت کا ریکارڈ سنتھ جوسوریا اور اپل تھارنگا کے پاس تھا جنہوں نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 286 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔یہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میں پہلا موقع تھا کہ کسی بھی وکٹ کیلئے 300 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی۔ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما نے 188 اور پونم روت نے 109 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ہندوستان نے 358 رنز بنائے اور میچ میں 249 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی